ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جے للتا کو دیکھنے اپولو ہسپتال پہنچے جموں کشمیر کے وزیر

جے للتا کو دیکھنے اپولو ہسپتال پہنچے جموں کشمیر کے وزیر

Wed, 12 Oct 2016 16:32:28  SO Admin   S.O. News Service

چنئی،11اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر کے ایک وزیر نے تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للتا کا حال جاننے کے لئے آج اپالو ہسپتال کا دورہ کیا۔اسی ہسپتال میں جے للتا کا علاج چل رہا ہے۔جموں کشمیر کے خوراک ورسد وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ وہ اپنی ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی طرف سے یہاں آئے ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں جموں کشمیر اور وہاں کی وزیر اعلی کی جانب سے جے للتا کو جلد صحت مند ہونے کی نیک خواہشات دیتا ہوں۔علی نے کہا کہ انہوں نے ہسپتال میں موجود ریاست کے وزراء سے جے للتا کی صحت کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔انہوں نے بتایا کہ تمل ناڈو کی وزیر اعلی پر علاج کا اثر ہو رہا ہے اور وہ ٹھیک ہو رہی ہیں۔تمل ناڈو کانگریس کے سابق سربراہ ایم کرشناسامی نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا۔اس درمیان، انا ڈی ایم کے وزراء ، کارکنوں اور حامیوں نے جے للتا کے جلد ٹھیک ہونے کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔قابل ذکر ہے کہ 68سالہ جے للتا کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعد 22ستمبر کو اس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


Share: